کیلی فورنیا: ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی مائیکرو سافٹ نے گوگل کروم کر طرز پر نیا براوزر لانے کا اعلان کر دیا جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے یہ فیصلہ ”ایج براوز ر“ کی ناکامی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ایج ایچ ٹی ایم ایل رینڈرنگ انجن استعمال کررہی ہے اور 2015 میں انٹرنیٹ ایکسپلورر کی جگہ ونڈوز 10 میں متعارف ہونے کے بعد سے اسے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
تاہم نئے براوزر کو اناہیم کا کوڈ نام دیا گیا ہے جبکہ اس کے لیے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن استعمال کیا جائے گا جو کہ گوگل اپنے کروم براوزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔کرومیم کے استعمال کا مقصد اس کی کارکردگی کو متاثر نہ ہونے دینا ہے جس کا سامنا ایج کی شکل میں صارفین کو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ فائرفوکس اور گوگل کروم کے آنے کے بعد مائیکرو سافٹ کے براو زر کو زوال کا سامنا کرنا پڑاجس کے بعد مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کرکے ایج مارکیٹ میں لے آیا مگر اب مائیکروسافٹ نے گوگل کو اسی کے میدان میں شکست دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کرومیم جو کہ گوگل کا اوپن سورس براوزر پراجیکٹ ہے کو نئے براوزر کی بنیاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اس نئے براو زر کا نام کیا ہوگا۔