فرانس کے علاقے نیو کیلیڈونیا جزائر میں7.6 شدت کا زلزلہ

10:56 AM, 5 Dec, 2018

فرانس کے علاقے نیو کیلیڈونیا جزائر میں7.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

زلزلہ کوسٹ سے 155 کلومیٹر دور سمندر کی گہرائی میں آیا۔ امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارنگ جاری کر دی گئی۔محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔زلزلے کے باعث سمندر میں اونچی لہریں اُٹھنے کا خدشہ ہے۔

فرانسیسی ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے سونامی سے نمٹنے کے لیے انتطامات کر لیے ہیں اور ساحلی علاقوں کے گردونواح میں رہائش پذیر افراد کو

فوری طور پر محفوظ مقامات پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، شہری دفاع کے مطابق  زلزلہ پیدا ہونے والے مقام سے لیکر تقریباََ 1000 کلومیٹرکے علاقے میں سونامی کی بڑی لہریں اٹھنے کا امکان ہے ، اور ساحلی علاقوں  وینیوٹا اور نیو کلیڈونیا  کے ساحل پر شہریوں کو مشکل پیش آ سکتی ہے ، 

جبکہ سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی ہنگامی طور پر باہر آنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں ،  
 

This is what happened on the 6th floor of the Nesbett Courthouse during the Anchorage #earthquake. Both attorneys jumped under their desks. Evacuated the building after the shaking stopped. pic.twitter.com/dqHGPCv6XO

مزیدخبریں