پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم میں بڑے آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

پی سی بی کا ٹیسٹ ٹیم میں بڑے آپریشن کلین اپ کا فیصلہ


لاہور:سری لنکا کیخلاف شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کو رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کے ہاتھوں 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد پی سی بی نے ٹیم میں آپریشن کلین کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق ،بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو نئی ٹیسٹ ٹیم بنانے کی ہدایت کردی،قائداعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سلیکٹرز کی ترجیح ہوں گے۔انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان رواں ہفتے قائداعظم ٹرافی کے میچز دیکھنے کراچی آئیں گے۔