کر پٹ سیاستدانوں کو کوئی طاقت نہیں بچاسکتی، چوہدری محمدسرور

09:07 PM, 5 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاستدانوں کی سیاسی موت نوشتہ دیوار ہے انکو کوئی طاقت نہیں بچاسکتی، ن لیگ حکمران ملکی ترقی اور خوشحالی کی بجائے اپنی دولت کو ’پلس‘  کرتے رہے ہیں، مگر مچھ کے آ  نسو بہا کر قوم کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے، اب قوم حق اور سچ کا ہی ساتھ دیں گے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی کیونکہ حکومتی لوگ کر پٹ لوگوں کو بچانے کی جنگ میں لڑنے میں مصروف ہیں مگروہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔  کر پشن کرنیوالے ’’مائنس ‘‘ ہوچکے ہیں انکی سیاست بھی ختم ہوگئی ۔

اپنے انتخابی حلقہ شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں پارٹی رکن یاسر گیلانی اور دیگر کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کے دوران چوہدری محمدسرور نے کہاکہ سپر یم کورٹ نے ملک میں احتساب کی جو بنیاد رکھی ہے پوری قوم اس پر عدالت کے ساتھ ہے اور جو لوگ عدلیہ کیخلاف سازشیں او ر ان پرتنقید کر رہے ہیں وہ اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور اب کر پشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ہی جانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے جس جرات کے ساتھ ملک میں لوٹ مار کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وہ دنیا میں ایک مثال ہے اور ہم کسی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ ملک میں عوام کے حقو ق کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیاست اور اقتدار میں ملکی ترقی اور خوشحالی کی بجائے اپنی دولت کو پلس کرتے رہے آج وہ پاکستان کی سیاست اور عوام سے مائنس ہوچکے ہیں اس لیے وہ اقتدار کے خواب دیکھنے کی بجائے احتساب کیلئے خود کو عدالتوں میں پیش کر یں کیونکہ انکے پاس احتساب کے سواکوئی راستہ نہیں ۔

مزیدخبریں