ڈیزل گاڑیوں کے سافٹ ویئر میں جعل سازی نہیں ہو رہی : بی ایم ڈبلیو

ڈیزل گاڑیوں کے سافٹ ویئر میں جعل سازی نہیں ہو رہی : بی ایم ڈبلیو


برلن : جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے ڈیزل گاڑیوں کے سافٹ ویئر میں جعل سازی کے الزامات کو مسترد کر دیا ۔


بی ایم ڈبلیو کے مطابق کوئی بھی ایسے تکنیکی اقدامات یا سرگرمی نہیں کی گئی، جس کا تعلق ضرر رساں گیسوں کے اخراج کو کم دکھانے سے ہو۔ مزید یہ کہ بی ایم ڈبلیو کی تمام گاڑیاں قانون تقاضوں کے مطابق تیار کی جاتی ہیں۔ اس کار ساز ادارے پر یہ الزامات تحفظ ماحول کی ڈی یو ایچ نامی ایک تنظیم کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈی ایچ یو برلن میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔