اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیاہے۔لوہار اور پٹواری کو سمجھ نہیں آ رہی۔ملک میں اور دنیا میں بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں۔ اس گاڈ فادر اور جعلی خان کو بات سمجھ نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم اگرکچھ چھوڑ کر نہ جاتے تو یہ عوام کو کچھ نہیں دے سکتے تھے۔
آصف زرداری نے کہا کہ شہید بی بی نے جو وعدے کیے تھے وہ ہم نے پورے کیے ہیں۔ ہم نے پاکستان کو ایک نئی شکل دی،بلوچستان میں ترقی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔ جمہوریت کا تحفہ پیپلزپارٹی کاہےاور بےنظیر کی قربانی کا ہے۔انہوں نے کہا آج اگر بے نظیر بھٹو ہوتیں تو بلاول بھٹو کو دیکھ کر بہت خوش ہوتیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اب جو بھی تبدیلی ہو گی وہ ووٹ کے ذریعے ہو گی مشرف کا کوئی مستقبل نہیں،وہ چھپ کرباہر بیٹھ گیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ عبوری حکومت سےپہلےیہ ہارمان جائیں۔میں ججوں کو کچھ نہیں کہنا چاہتا،پارلیمنٹیرین کا احتساب ہونا چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں زرعی بنیادپر پالیسی بنائی جائے گی۔
شریک چئیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا کہ ہم شہادت پر یقین رکھتے ہیں ،شہید کبھی مرتا نہیں۔بھٹو صاحب کل بھی زندہ تھے اور آج بھی زندہ ہیں ۔ ذوالفقار بھٹو اور بی بی صاحبہ آج ہم کو دیکھ رہے ہیں۔ بےنظیر بھٹو آپ سب کی اور میری قائد تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا آج ہمیں دیکھ رہے ہیں۔امید کرتاہوں میرے جانے کے بعد میرے بچوں کے ساتھ بھی آپ وفا کرینگے۔بلاول کو آپ کے حوالے کرتا ہوں ۔ آپ اتنی ہی وفاکرینگےجتنی بےنظیرشہید کےساتھ کرتےتھے۔