ماسکو: روس نے وائس آف امریکا اور ریڈیو فری یورپ سمیت نو امریکی نشریاتی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے نو امریکی نشریاتی اداروں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیدیا ہے ان میں وائس آف امریکا اور ریڈیو فری یورپ بھی شامل ہیں۔ صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے ایک قانون پر دستخط کرنے کے بعد سے غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نشریاتی اداروں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
امریکا نے نومبر میں روسی ٹیلی وژن چینل آر ٹی کا غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر اندارج کر دیا تھا۔ روس میں غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے سے بھی اسی طرح کے قوانین لاگو کر دیے گئے ہیں۔