حافظ آباد کے غیور عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ فلاپ کر دیا : سائرہ افضل تارڑ

05:50 PM, 5 Dec, 2017


حافظ آباد:قومی صحت کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑنے کہا ہے کہ حافظ آباد کے غیور عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ فلاپ کر کے مخالفین کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ٗ انشااللہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی جس کا صلہ عوام بھر پور طریقے سے دے رہی ہے۔ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور میاں محمد نواز شریف نے ملک سے اندھیرے ختم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیاہے۔ ہر گاؤں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنا کر دل کو خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے لگائے گئے جھوٹے الزامات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کس منہ سے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں جن کے اپنے کرتوتوں سے پورا جہاں واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں جتنی ترقی پاکستان میں ہوئی ہے وہ ملکی 70 سالہ تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور توانائی منصوبوں میں ریکارڈ تکمیل سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ دوسری طرف خالی اور کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے پاس ملک کی ترقی کے کوئی ٹھوس منصوبہ اور منشور نہیں ہے۔

مزیدخبریں