ممبئی:بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر انٹر نیٹ پر چھا گئیں اور انہوں نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بالی ووڈ کی ساری اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔رواں سال سنی لیون کو انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ۔
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال 2017میں سب سے زیادہ سرچ سنی لیون کو کیا گیا ،اس کے بعد دوسری نمبر پر بالی ووڈ میں کام کرنے والی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کا رہا جنہیں دنیا بھی کے لوگوں نے سرچ کیا۔ حیران کن طور پر اس فہرست میں بالی ووڈ کی ریٹائرڈ اداکارہ ایشوریا رائے تیسرے نمبر پر رہی ہیں ۔
کترینہ کیف اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہیں ،اداکارہ دپیکا پڈ وکون کا اس فہرست میں پانچواں نمبر رہا۔ بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا 2017 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراوں میں چھٹانمبر ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ کرینہ اپنی فلموں کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بیٹے تیمور کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ لوگوں کو یہ جاننے میں زیادہ دلچسپی تھی کہ ماں بننے کے بعد کرینہ کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ اعزاز سنی لیون کو ہی ملا تھا۔
سنی لیون نے انٹرنیٹ پر تمام اداکاراوں کو پچھاڑ دیا
05:30 PM, 5 Dec, 2017