حوثی باغیوں کا یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار

03:16 PM, 5 Dec, 2017

مسلمان ملک کے صدر کی قتل کے بعد لاش ہی غائب کر دی گئی

صنعا: حوثی باغیوں نے یمنی صدر علی عبداللہ صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ علی صالح کی قبر کی بابت بھی کسی کو نہیں بتایا جائیگا۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ایک رہنما علی العماد نے بتایا ہے۔

کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش کہاں چھپائی گئی؟ العماد نے بتایا کہ علی صالح کی لاش حوثیوں کے زیر قبضہ وزارت داخلہ کے حوالے کردی گئی۔

العماد نے علی صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی صالح کی قبر کی بابت بھی کسی کو نہیں بتایا جائیگا۔ واضح رہے حوثیوں نے پیر کو علی صالح کو صنعاسے سنحان جاتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ انکے ہمراہ انکا بیٹا اور پیپلز کانگریس کے متعد د لیڈربھی تھے۔

مزیدخبریں