کل بھارت میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کافیصلہ کر لیا
ایودھیا : بھارت میں مسلمان بابری مسجد کی شہادت کیخلاف یوم سیاہ منائیں گے ، مسلم تنظیمیں اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھیں گی ،مساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے دعا ئیں کریں گے۔چھ دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کو 25 برس گزر گئے ہیں۔
اس موقع پر جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں وہیں مسلم تنظیمیں اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھ کر یوم سیاہ منائیں گے اورمساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے دعا ئیں کریں گے۔
جبکہ وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)نے اپنے ہیڈکوارٹر کار سیوک پورم میں یوم شجاعت منانے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثنا، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سٹی وندھیہ واسنی رائے نے کا نے کہا ہے کہ ضلع میں دفعہ 144 لگا دیا ہے اورایودھیا اور فیض آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔