علی عبداللہ صالح کی ہلاکت سعودی اتحاد کے خلاف کامیابی ہے، حوثی رہنما

01:33 PM, 5 Dec, 2017

صنعا:یمنی حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کو سعودی اتحاد کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ایک بیا ن میں کہاکہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہلاکت کو سعودی اتحاد کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے،بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ وہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رکھیں گے،اوردشمنوں کو ختم کرکے دم لیں گے۔

اطلاعات کے مطابق صالح کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا۔ علی عبداللہ صالح یمنی خانہ جنگی میں حوثی باغیوں کے اتحادی تھے تاہم حال ہی میں انہوں نے سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔ علی عبداللہ صالح تین دہائیوں تک یمن کے صدر رہے تھے۔ تاہم 2011ءمیں ان کی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے سبب انہیں اقتدار سے الگ ہونا پڑا تھا۔

مزیدخبریں