لندن :واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس فیچر کو رسٹرکٹڈ گروپس کا نام دیا گیا ہے۔
فیچر کی مدد سے گروپ میں موجود افراد کو چیٹنگ کا حصہ بننے سے روکا جاسکے گا اور ایڈمن گروپ میں کی جانے والی تمام ایکٹیوٹیز کو کنٹرول کر سکے گا۔ گروپ کے صارفین صرف وہی پیغامات بھیج یا پڑھ سکیں گے جنہیں ایڈمن کی جانب سے منظور کیا جائے گا۔
گروپ ممبر کو کوئی بھی پیغام گروپ میں شیئر کرنے کے لئے میسج ایڈمن کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا اور ایڈمن کی منظوری کے بعد ہی اس پیغام کو گروپ چیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ فیچر کو اس وقت آزمائشی بنیادوں پر اینڈرائڈ اور آئی ایس کے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔