شدید جنگ کی تیاری سعودی عرب اور سرکاری فوج نے پیش قدمی شروع کر دی
صنعا:یمن میں سرکاری فوج کی قیادت نے سات بریگیڈز کو مارب صوبے سے صنعاءکی جانب مارچ کے احکامات جاری کردیئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری فوج کی قیادت نے نہم کے محاذ پر موجود فورسز کو فوری احکامات دیے ہیں کہ وہ اپنی عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر دیں اور ساتھ ہی درالحکومت صنعاءکی جانب موو شروع کر دیں ۔
ان ہدایات کے ساتھ نہم کے محاذ پر عسکری کمک بھی بھیجی جا رہی ہے تا کہ صنعاءکی سمت خولان کا محاذ کھولا جا سکے۔اس سے قبل اتوار کے روز یمنی فوج کے ایک بڑے عسکری کمانڈر نے صنعاءکے مشرق میں نہم کے محاذ پر جاری عسکری کارروائیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے سیونتھ ملٹری زون کے کمانڈر ناصر الذیبانی کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے گزشتہ دو روز کے دوران نہم کے محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج بلند حوصلے کے ساتھ لڑ رہی ہے جب کہ حوثی ملیشیا اجتماعی صورت میں اپنے ٹھکانوں سے فرار ہو رہی ہے۔