ممبئی:معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین کپل شرما کی مشکلات پے در پے بڑھتی جا رہی ہیں اب کپل شرما نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما کی فلم "فرنگی"مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔اس لئےسینما گھروں نے کپل شرما کی فلم "فرنگی"کے شوز میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ہفتےمیں بھی کپل شرما کی فلم دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ اس بات کے پیش نظر کپل شرما کی فلم کی نمائش میں کمی کر دی گئی ہے۔
فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا کہنا تھا کہ لوگ "فرنگی" جیسی فلمیں دیکھنا پسندنہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ فلم باکس آفس اور لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔اس بات کے پیش نظر فلم کے شوز میں کمی کر دی ہے ۔
ڈسٹری بیوٹر ہیمنت نے اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ لوگ کپل شرما کو آدھا گھنٹا دیکھنا پسند نہیں کرتے تو ڈھائی گھنٹے کیسے دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ کپل شرماکو اپنی فلم سے بہت امیدیں وابستہ تھیں لیکن ان کی امیدوں پر پانی پرھ گیا ہے وہ چھوٹے پردے پر تو ناکام ہوئے تھے لیکن اب وہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنا لوہا منوانے میں ناکام رہے ہیں ۔