بچوں کے ساتھ زیادتی، 55 فٹبال کلبوں کو کارروائی کا سامنا

11:21 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لندن: انگلینڈ میں 55لیگ اورغیر لیگ فٹبال کلبوں کی فہرست پولیس کو پیش کردی گئی ہے جس میں ان پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس اسکینڈل کی وجہ سے انگلش فٹبال کی ساکھ چکنا چورہوگئی ہے۔

دوسری جانب انگلش فٹبال کی مشکلات سے دوچارگورننگ باڈی فٹبال ایسوسی ایشن پررسل ڈیوی،ایک سابق چارلٹن ایتھلیٹک یوتھ گول کیپر،کی جانب سے روزنامہ سنڈے مررمیں الزام لگایا گیا ہے ۔

کہا گیا ہے کہ اس کی جانب سے 1986ء میں لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا جس میں اسکائوت ایڈی ہیتھ کی جانب سے زیادتی کا انتباہ کا ذکر کیا گیا تھا۔

ان 55کلبوں پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت دیگرالزامات بشمول حبس بے جا میں رکھنے،کے شامل ہیں۔

مزیدخبریں