امریکا میں گن کلچر کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

11:18 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکا میں تازہ ترین مسلح کارروائیوں اور گن کلچر کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے-

نیویارک سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ یہ تشدد آمیز کارروائیاں کلوراڈو ، جارجیا، کیلی فورنیا ، جنوبی کیرولینا اور شمالی کیرولینا میں انجام پائیں- رواں سال کے دوران امریکا میں  فائرنگ اورمسلح کارروائیوں کے اب تک پچاس ہزار سے زائد واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں تیرہ ہزار افراد ہلاک اور ستائیس ہزار زخمی ہوئے ہیں-

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھتےہیں- امریکی حکومت نے گذشتہ دوبرسوں کے دوران کوشش کی ہے کہ وہ لوگوں کے آزادانہ طورپر ہتھیار لے کر چلنے کے قانون میں ترمیم کرے لیکن امریکا کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے  کانگریس میں گہرے اثر ورسو خ کی وجہ سے تا حال یہ اصلاحات انجام نہیں پا سکی ہیں اور امریکی کانگریس نے لوگوں کے آزادانہ  ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی کے بل کو منظور نہیں کیا ہے-

مزیدخبریں