سرگودھا: حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز کے چار جوڈیشل لاک اپ آئندہ ماہ سے فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں جوڈیشل لاک اپ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں بنایا جائے گا، حکومت نے محکمہ ایکسائز کے متعلقہ نارکوٹکس کو فعال اور الگ ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں قواعد و ضوابط بنائے جا رہے ہیں، جسکی پلاننگ کی جا رہی ہے، نارکوٹکس ڈائریکٹر جنرل ہو گا، تا ہم ڈویژن کی سطح پر ڈائریکٹر ایکسائز ہی انچارج ہونگے، ماہ جنوری سے کرائے کی عمارت میں جوڈیشل لاک اپ بنایا جائے گا، تا ہم جوڈیشل لاک اپ کی تعمیر کیلئے حکومت نے تخمینہ تیار کر کے ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ نارکوٹیکس کو فعال کرنے کا مقصد بڑے منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہے، اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز کی اپنی پولیس بھرتی کر لی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کا محکمہ ایکسائز کے چار جوڈیشل لاک اپ فنکشنل کرنے کا فیصلہ
11:15 PM, 5 Dec, 2016