چٹخوروں کے شہر میں سجا کھانوں کا میلہ

نفرد ذائقوں سے سجا چار روزہ فوڈ فیسٹیول ختم ہوگیا، زندہ دلان لاہور نے چٹخاروں کا کیسے لطف اٹھایا

10:42 PM, 5 Dec, 2016

لاہور : منفرد ذائقوں سے سجا چار روزہ فوڈ فیسٹیول ختم ہوگیا، زندہ دلان لاہور نے چٹخاروں کا کیسے لطف اٹھایا۔چٹخوروں کے شہر میں سجا کھانوں کا میلہ کہیں باربی کیو، چرغہ، سیخ کباب ، دیسی گھی میں تیار چکن کڑاہی اور گرما گرم سموسے تیار کئے گئے۔کہیں فائیو اسٹار ریسٹورنٹس کی اسپیشل ریسیپیز تو کہیں روائیتی کھانے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور پختون کھانوں کی بھینی بھینی خوشبو لاہوریوں کو اپنی جانب کھینچتی رہی۔

فوڈ فیسٹیول کے آخری روز فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا رخ کیا اور منفرد ذائقوں کا بھرپور لطف لیا، آخر میں پاکستان بھر سے آئے بہترین شیفس میں میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔ 

مزیدخبریں