لاہور: پاکستان کے ٹاپ نیوز چینلز ایکسپریس نیوز، اب تک نیوز ، نیوز ون، دنیا نیوز اور مہران ٹی وی نے بھی نیو نیوز سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ دونوں چینلز نے 9 بجے کے بلیٹن میں نیو نیوز کی بندش کے خلاف مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کی بھرپور کوریج کی اور نیو نیوز کی پیمرا کے خلاف آواز میں آواز میں ملائی ۔
واضح رہے کہ پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کی ذاتی عناد کی وجہ سے نیو نیوز گزشتہ 5 روز سے بند ہے جس کے خلاف ملک بھر کے صحافی ، سول سوسائیٹی ، سیاسی جماعتیں ،وکلا برادی اور دیگر افراد سراپا احتجاج ہیں۔