لندن: ہمارے جسم کا کوئی حصہ ٹھیک کام کررہا ہے یا نہیں؟یہ بات جاننے کے لئے کئی مہنگے ٹیسٹوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ کام آپ صرف ایک چمچ اور اپنی زبان کی مدد سے کرسکتے ہیں اور یہ سب صرف ایک منٹ میں کیا جاسکتا ہے۔
چمچ کو لے کر اپنی زبان سے تھوک کو کھرچ کر اتاریں،اس کوشش میں چمچ کو جتنا ممکن ہوسکے تو گلے کے قریب تک لے جائیں تا کہ تھوک اندر سے چمچ پر آسکے۔اب اس چمچ کو پلاسٹک بیگ میں پیک کرکے ایک منٹ بعد دیکھیں۔اگر چمچ صاف ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اندرونی اعضاءٹھیک ہیں اور اس میں سے بدبونہیں آرہی تو یہ بھی صحت مند ہونے کی علامت ہے۔اگر چمچ کارنگ تبدیل ہوگیاہے یا اس میں بدبو ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ ذیل میں بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
چمچ کو روشنی میں رکھیں اور دیکھیں:
*اگر اس کا رنگ مالٹے جیسا ہوگیا ہے تویہ گردوں کی خرابی کی طرف اشارہ ہے اور آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرناہوگا۔
*اگر اس کا رنگ جامنی ہوگیا ہے تو یہ کمزوردوران خون اور کولیسٹرول میں بڑھنے کا اشارہ ہے۔
*اگر اس کا رنگ سفید ہے تو یہ سانس کی تکالیف کی جانب اشارہ ہے۔
*گاڑھا سفید یا پیلا رنگ تھارائیڈ میں خرابی کا پیش خیمہ ہے۔
اگر چمچ میں سے بُوآرہی ہوتواس کامطلب ہے کہ آپ کے منہ سے بھی بدبو آی ہوگی لہذا غرارے کریں اور باقاعدگی کے ساتھ اپنے منہ کی صفائی کریں۔اگر منہ سے مٹھاس جیسی خوشبوآرہی ہوتو یہ ذیابیطس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔
زبان کو ہمیشہ صحت کی حالت جاننے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے لہذا یہ طریقہ کافی مفید سمجھا جاتا ہے تاہم اپنی صحت کے بارے میں بالکل بھی سستی سے کام نہ لیں ۔اوپر بتایا گیا طریقہ کافی فائدہ مند مانا جاتا ہے لیکن آپ کو چاہیے کہ باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کرواتے رہیں۔