گورنر سندھ  سعید الزمان کی حالت تشویش ناک، پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا

09:51 PM, 5 Dec, 2016

کراچی :گورنرسندھ جسٹس(ر)سعید الزماں صدیقی کی حالت تشویش ناک ہے ۔ ان کے پھیپھڑوں میں آکسیجن بنانے کی صلاحیت ختم ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کو مشین کے ذریعے سانس دی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے گورنر سندھ کے پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان میں پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جاتا۔

ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ امریکا ،برطانیہ اور بھارت میں ممکن ہے۔ 80 سال عمر ہونے  کیوجہ سے سعید الزماں کا ٹرانسپلاٹیشن ہونا  بہت خطرناک ہے۔

دوسری طرف گورنرسندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جسٹس(ر)سعیدالزماں صدیقی معمول کی غذا لےرہے ہیں ۔ ان کی صحت پہلے  سے بہتر ہے۔

مزیدخبریں