لندن: جنسی قوت میں کمی اور مخصوص کمزوری کے مسائل سے دوچار مردوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔اب انہیں اس کے لیے مہنگے ترین علاج کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جو ان کے تمام مسائل حل کرکے ان کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا دے گا۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ انجلیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ”منقا (Blackcurrant)باقی تمام پھلوں کی نسبت مرد کی جنسی صحت کے لیے سب سے زیادہ مفید ہے اور اس کے تمام جنسی مسائل کے حل کے لیے ضروری اجزاءکا حامل ہے۔اس میں جنسی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور ایستادگی میں اضافہ کرنے کی صلاحیت بلیک بیری سے بھی زیادہ ہے۔“برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 25ہزار مردوں کی غذائی عادات کا 10سال تک معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جو مرد بہتر ورزش کرتے ہیں اور اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں جنسی صحت کے مسائل دوسروں کی نسبت کم پائے جاتے ہیں۔ اس دوران سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کے جنسی صحت پر اثرات کا بھی مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ مفید منقا ہے۔ جو مرد باقاعدگی سے کسی بھی شکل میں منقا استعمال کرتے ہیں ان میں جنسی کمزوری کے امکانات دوسروں کی نسبت10فیصد کم ہوتے ہیں۔