کرینہ کی ”بے بی مون“ کے بعد واپسی

اب تو ان کی ڈلیوری کے دن بھی بالکل قریب ہیں

07:24 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور جب سے حاملہ ہوئی ہیں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اب تو ان کی ڈلیوری کے دن بھی بالکل قریب ہیں۔ حاملہ ہونے کے بعد ایسا بالکل نہیں ہوا کہ کرینہ گھر میں بیٹھ گئی ہوں، انہوں نے تقریبات میں ایک نارمل عورت کی طرح حصہ لیا۔ وہ ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر بھی جلوہ گر ہوئیں۔ وہ چند روز قبل ہی اپنی ”بے بی مون“ سے واپس پہنچی ہیں۔ بھارت میں ”بے بی مون“ ان چھٹیوں کو کہا جاتا ہے جو ماں باپ بننے سے پہلے اپنے آرام اور گھومنے پھرنے کی غرض سے لی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں