نشہ آور مشروپ پلا کر بھارتی خاتون شوٹر سے کوچ کی زیادتی

07:04 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

دہلی: بھارت میں قومی لیول کی خاتون کھلاڑی کو اس کے کوچ نے نشہ آور مشروب پلا کر عزت لوٹ لی، ملزم کوچ اولیمپکس میں 2 مرتبہ بطور کھلاڑی ہندوستان کی نمائندگی کر چکا ہے، میڈیکل رپورٹ نے خاتون کھلاڑی سے زیادتی کی تصدیق کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارتی نجی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کی طرف سے قومی سطح پر کھیلنے والی ایک شوٹر خاتون نے اپنے کوچ اور ارجن ایوارڈ یافتہ فاتح کھلاڑی پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے، خاتون شوٹر نے کہا ہے کہ ملزم کے ساتھ وہ 2 سال سے رابطے میں تھی اور ملزم نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن پھر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا، شادی کے وعدے سے مکرنے کے بعد کوچ نے میرا فون سننا بند کیا تو میں اس سے ملنے شوٹنگ رینج میں گئی تو اس نے مجھے شوٹنگ رائفل سے جان سے مانے کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ مجھے قتل کر کے اسے ایک حادثہ بنا دے گا۔

خاتون شوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم کوچ نے اسے چانکیہ پوری میں واقع اپنے گھر میں سالگرہ کی تقریب میں بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کر اس کی عصمت دری کر دی، دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر ایم کے مینا کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے جس پر ملزم کوچ کے خلاف پولیس سٹیشن چانکیہ پوری میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سپورٹس اٹھارٹی انڈیا (ایس اے آئی) کا کوچ اور انٹر نیشنل شوٹر ہے۔

دوسری طرف انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ دو افراد کے درمیان کا معاملہ ہے جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ہم سے کہا جائے گا تو ہم پولیس کی پوری طرح مدد کریں گے، جب تک ملزم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو جاتا تب تک سپورٹس اتھارٹی انڈیا اسے معطل بھی کر سکتا ہے، لیکن کیونکہ ملزم سے فی الحال صرف تحقیقات کا حصہ بنے رہنے کے لئے کہا گیا ہے اور گرفتار نہیں کیا گیا ہے، اس لئے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں