کشمیر کو پاکستانیوں کے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا:دفتر خارجہ

06:26 PM, 5 Dec, 2016

اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان  نفیس زکریا نے کہا ہے کہ کشمیر کو ہمارے دل سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ کشمیر میں ڈیموگرافک تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ وہاں اب مسلمانوں کی آبادی کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہے۔

 نیو نیوز کے مطابق ہ نفیس زکریا نے کشمیر میں بھارتی جارحیت پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں ہم نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے ۔

مسئلہ کشمیرپرعالمی رہنماؤں تک سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام پہنچائیں۔ نوجوان مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں، کشمیر ہمارے دل میں بستا ہے جسے ہمارے دل سے نکالنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے عالمی برادری سے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ مشن  مقبوضہ  کشمیر بھیجے۔  مقبوضہ  کشمیرمیں گرفتار کیے افراد  سےمتعلق  تشویش ہے۔  کشمیر میں حریت رہنماؤں کو نظر بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آج تک 18 اجتماعی قتل کے   بڑے واقعات ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سامنے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے ثبوت پیش کیے۔  بھارت کبھی لائن آف کنٹرول ،کبھی ورکنگ باونڈری کو گرم کر رہا ہے۔

مزیدخبریں