اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے

06:00 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے  صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا۔ انھوں نے امریکا میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک میں پاکستانی فلموں پرمشتمل فلمی میلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں