قندیل بلوچ قتل کیس، مرکزی ملزم وسیم سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد، ڈرائیور عبدالباسط ضمانت پر رہا

05:59 PM, 5 Dec, 2016

ملتان: ایڈیشنل سیشن عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم وسیم سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ڈرائیور عبدالباسط کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے پیر کو ماڈل گرل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے سماعت کے بعد مقتولہ کے بھائی مرکزی ملزم محمد وسیم سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ علاوہ ازیں عدالت نے قندیل بلوچ کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور عبدالباسط کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کردیا اور کیس کی مزید سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز سے شہرت پانے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو رواں سال 15 جولائی کو اس کے بھائی وسیم نے اپنے ایک کزن حق نواز کے ہمراہ غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

مزیدخبریں