سلمان خان میرے اچھے دوست ہیں ، لولیا وینتر

جب میں بھارت آئی تو یہ مجھے اپنے گھرجیسا لگا اورجب بھی یہاں سے جاتی ہوں تو بہت زیادہ روتی ہوں

05:06 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترکی منگنی اور شادی کی خبریں خوب میڈیا کی زینت بنی رہیں لیکن دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی لب کشائی نہیں کی اوراب لولیا وینترکا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ اورکیا کہوں۔رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینترسے جب اداکارسلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ وہ اورکیا کہہ سکتی ہیں۔ ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان تمام لوگوں کے بہت اچھے دوست بن جاتے ہیں جوان سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور وہ دل کے بھی بہت اچھے ہیں۔

رومانوی ماڈل سے سلمان خان کے ساتھ شادی سے متعلق پوچھا گیا توانہوں نے جواب کو ٹالتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے لیے میرے دل میں بہت عزت و احترام ہے، میں سلمان سے یہاں بھارت میں ملی اوربھارت بھی مجھے بہت پسند ہے، میں ہمیشہ یہاں آنا چاہتی تھی کیونکہ میں نے بچپن سے ہی بھارت سے متعلق بہت کچھ سنا تھا۔ولیا وینتر کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت آئی تو یہ مجھے اپنے گھرجیسا لگا اورجب بھی یہاں سے جاتی ہوں تو بہت زیادہ روتی ہوں لیکن ایک بار پھرسے یہاں آکر بہت اچھا محسوس کررہی ہوں۔

مزیدخبریں