تیونس کے سابق صدر کا طیارہ 7.8 کروڑ ڈالر میں ترکی کو فروخت

04:50 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

تیونس: تیونس کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق سابق صدر زین العابدین بن علی کے لیے مختص ایئربس 340 طیارہ جو کئی سالوں سے فرانس میں کھڑا تھا ، اس کو ترکی کی فضائی کمپنی کو فروخت کر دیا گیا ہے۔

تیونس کی فضائی کمپنی میں خارجہ تعلقات کی ڈائریکٹر آمال بورقیبہ نے بتایا کہ مذکورہ طیارہ 7.83 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ معاہدے کے طے پانے کی تاریخ معلوم نہیں ہو سکی۔ بن علی جن کی حکومت 2011 میں ختم ہو گئی تھی ، ان کے لیے مختص یہ طیارہ 2010 میں بعض تبدیلیوں کے لیے فرانس کے شہر بورڈو پہنچا تھا۔

ایک فرانسیسی اخبار کے مطابق بن علی ایک تجربہ کرنے کے لیے ایک مرتبہ اس طیارے پر سوار ہوئے تھے جس کے بعد طیارے کو بعض تبدیلیوں کے واسطے فرانس بھیج دیا گیا تھا۔ تیونس کی قومی فضائی کمپنی نے مذکورہ طیارے کو جنوری 2012 میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

مزیدخبریں