اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین پیپلز لیبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی،،جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ژاہوزونگچی نے جنرل قمر جاوید باوجوہ کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔جی ایچ کیو آمد پر چینی جنرل کو پاک فوج کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ چینی جنرل نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔