پنجاب حکومت بسنت میلہ 14 اور15جنوری کو لاہور میں منعقدکریگی ،رانا مشہود

04:11 PM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب حکومت نے بسنت کی اجازت دے دی ، وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بسنت میلہ 14 اور15جنوری کولاہورمیں منعقدکریگی۔ 15 سے 20 ممالک انٹرنیشنل یکسپو میں شرکت کریں گے، پنجاب حکومت فروری کے وسط میں بسنت کرانے کےلئے بھی پرعزم ہے ،لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بسنت کا اہتمام کیا جائے گا۔

 وزیر تعلیم و کھیل پنجاب رانا مشہودنےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب حکومت انٹرنیشنل ایکسپو14اور15جنوری کولاہورمیں منعقدکریگی، 11 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی، باقی ملک رابطے میں ہیں،  فروری کے وسط میں بسنت کرانے کےلئے بھی پرعزم ہیں، کوشش ہو گی بسنت پہلے کی طرح ہو لیکن نقصان نہ ہو،۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بسنت کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزیدخبریں