جہانیاں : نیو نیوز کی بندش کے بعد ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نیونیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شہری میدان میں آگئے ۔ پیمرا کے ظلمانہ فیصلے کے خلاف جہانیاں کے شہریوں نے بھی احتجاجی ریلی نکالی ۔مظاہرین کا کہناہے کہ ابصار عالم نے نیونیوز کو بند کر کے کارکنوں کا معاشی قتل کیاہے ۔ مظاہرین نے پیمرا سے نیونیوز جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے کہاہے ۔مظاہرین نے اس موقع پر ابصار عالم کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔
پیمر ا کے ظلمانہ فیصلے کے خلاف جہانیاں میں مظاہرہ
01:59 PM, 5 Dec, 2016