لندن : شہبازشریف کا استقبال ،ہیتھرو ایئر پورٹ پر لیگی دھڑے گتھم گتھا

لندن : شہبازشریف کا استقبال ،ہیتھرو ایئر پورٹ پر لیگی دھڑے گتھم گتھا

لندن:میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی آمد کے موقع پر 2دھڑوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں ،مکوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا۔ ایئر پورٹ پر بدنظمی پھیلانے کے الزام پر پولیس نے دونوں جانب سے 4افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جونہی لند ن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترکر لاونج میں آئے تو وہاں موجود 2لیگی دھڑوں میں اپنے قائد کا استقبال کرنے میں پہل پر تصادم ہو گیا اور بات مکوں اور گھونسوں تک آگئی تاہم بعد میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورت حال کو کنٹرول کیا اور 4لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔