وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اہم ملاقات

11:50 AM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں قومی سلامتی اورپیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے ملاقات کی  ہے۔صدر مملکت نے آرمی چیف کو پاک فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ صدرممنون کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاویدکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سےملک کادفاع مضبوط ہوگا۔

صدرمملکت نے ہدایت کی کہ مکمل امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدجاری رکھا جائے۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہناہے کہ دفاع وطن کےسلسلےمیں قوم کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

مزیدخبریں