مراد علی شاہ کا ہوٹل میں آگ لگنے سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار

11:23 AM, 5 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: مقامی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے ہونے والے جانی نقصان پروزیراعلیٰ سندھ نے واقعے میں دکھ کا اظہار کیا اور کمشنر کراچی کو فون کر کے خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔پیر کے روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارع فیصل جناح اسپتال کے قریب واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کمشنر کراچی کو فون کر کے ہدایت کی کہ تمام معاملات کمشنر کراچی خود نگرانی کریں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول ڈیفنس کو بھی معاملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں آگ بجھانے کا انتظام تھا یا نہیں اس کی رپورٹ دی جائے اور شہر کے تمام ہوٹلز اور اہم عمارتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ دی جائے کہ ایمرجنسی گیٹ رکھے گئے ہیں یا نہیں۔

مزیدخبریں