نئی دہلی :بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلی جے للیتا کی حالت تشویش نا ک دل کا دورہ پڑنے کے بعد چنائی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،جہاں انہیں انتہائی نگداشت یونٹ میں رکھا گیا ہےم، مداحوں کے درمیان اماں کے نام سے مشہور ،علاقائی سیاسی پارٹی کی سربراہ جے للیتا تامل ناڈو میں بہت مقبول ہیں ۔
انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنیئی کے آپولو ہسپتال کے باہر ہزاروں افراد جمع ہیں اور وزیراعلیٰ جے للیتا کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ماضی کی فلمی ہیروئن جے للیتا پر سیاسی کیرئیر کے دوران کئی بار بد عنوانی کے الزامات بھی لگے ہیں۔ 2014میں کرپشن کے ایک مقدمے میں کچھ عرصہ جیل میں بھی رہنا پڑا۔