سر کی جوئوں کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 

 سر کی جوئوں کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 

لاس اینجلس : سر کی جوئوں کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی۔  سر کی جوئیں ویسے تو کسی بھی شخصیت کو تنگ کرتی ہیں لیکن  سر کی جوئوں کے تنگ کرنے کی وجہ سے    ہوائی جہاز کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانا پڑگیا۔  مذکورہ پرواز لاس اینجلس سے نیویارک جارہی تھی جسے طبی ایمرجنسی کی وجہ سے فونکس میں اتارا گیا۔

 لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2201 کو خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگنے کی شکایت پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔فلائٹ میں موجود ایک مسافر نے ٹک ٹاک ویڈیو میں واقعے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کے بارے میں اس وقت بہت کم معلومات فراہم کی تھیں۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعداس مسافر نے ساتھی مسافروں کو گفتگو کرتے سنا کہ دو مسافروں نے ایک خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھی تھیں جس سے انہوں نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو آگاہ کیا تھا۔امریکن ایئر لائنز نے بعد میں ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ طبی ایمرجنسی کی وجہ سے پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

مصنف کے بارے میں