ڈھاکہ: شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد کاکہنا ہے کہ والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔
صجیب واجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ میری والدہ نے بنگلہ دیش کی تعمیر اور ترقی کے لیے بے پناہ محنت کی ہے اور ہمارے لیے ان کی حکومت کا یوں چلے جانا ایک دھچکہ ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہل خانہ کی ضد پر چھوڑا کیوں کہ ہمیں ان کی زندگی خطرے میں نظر آرہی تھی اور ہمارے دباؤ پر وہ ملک سے نکلیں۔ان کامزیدکہنا تھاکہ حکومت کا یوں چلے جانا ہمارے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ میری والدہ نے ملک اور قوم کے لیے دن رات محنت کی اور معیشت کو مضبوط کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے اپنی والدہ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کہا کہ ان کی والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔