برمنگھم: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین گراہم تھورپ 55 برس کی عمر میں چل بسے کرگئے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گراہم تھورپ نے اپنے 12 سالہ عالمی کرکٹ کریئر میں 16 سنچریاں سکور کیں جب کہ مائیکل وان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
گراہم تھورپ نے 1993 میں اپنے عالمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایشز سیریز کے اپنے پہلے میچ میں سنچری سکور کی تھی اور بیس برسوں کے دوران ایسا کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے تھے۔وہ انگلش کرکٹ ٹیم کے مستقل حصہ رہے اور 100 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے 16 سنچریاں سکور کیں۔
انہوں نے 82 ایک روزہ میچز بھی کھیلے اور وہ 17 سال تک سرے کاؤنٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔انہوں نے 2005 میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا، انہوں نے 2007 میں دوسری شادی کی، ان کے 4 بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2002 میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کی۔ان کا تعلق کرکٹرز کے خاندان سے تھا، ان کے والد جوف فارنہیم کرکٹ کلب کے چیئرمین رہے۔
سابق اور موجودہ کرکٹر مائیکل وان، بین سٹوکس اور بین ڈکٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی موت پر اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات پر انہیں ٹریبیوٹ بھی پیش کیا۔