ڈھاکہ :بنگلہ دیشی آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعدبنگلہ آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقار الزماں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کو مخلوط حکومت کے ذریعے چلایا جائے گا ،
بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کریگی ، بنگلہ دیشی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں گے ۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد مستعفی ہونے کے بعد بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف نے 45منٹ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔