بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفٰی دے دیا

02:26 PM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ:بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفٰی دے دیا ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی فو ج نے حسینہ وا جد کو مستعفٰی ہو نے ے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لا ئن دی تھی ۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق حسینہ وا جد  ایک فو جی ہیلی کا پٹر میں روانہ ہو گئیں۔اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ حسینہ  اور ان کی بہن کو سرکاری رہا ئش گاہ سے محفوظ مقا م پر منتقل کردیا گیا ۔ شیخ حسینہ واجد نے منتقلی سے پہلے تقریر ریکارڈ کرانے کی کوشش بھی کی تاہم ان کو موقع نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطا بق بنگلا دیشی چیف آ ف آرمی اسٹا ف کچھ دیر میں اپنی قو م سے خطا ب کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ طلبا نے آ ج ڈھا کہ کی طرف مارچ کی کا ل دے رکھی تھی،میڈیا ذرائع کے مطابق ہزاروں لو گ وزیراعظم حسینہ واجد کی رہا ئش گا ہ میں دا خل ہو گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں