وزیراعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا سنگ بنیا د رکھ دیا

وزیراعظم نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا سنگ بنیا د رکھ دیا

لاہور :وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کی تعمیرنو کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم پاکستان کو نئے اسٹیڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاتھا کہ  کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اشد ضرورت ہے، خوشی ہے کہ قذافی سٹیڈیم کو جدید بنیادوں پر تعمیر کیا گیا۔ 

چئیر مین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ کچھ عناصر کی خواہش تھی کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں نہ ہو۔ آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، ایف ڈبلیو او نے سٹیڈیم کے پرانے سٹرکچر کو گرایا،نئے سٹیڈیم کی تعمیر کا عمل پانچ ماہ میں مکمل کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی سی بی کے قریب ایک فائیو سٹار ہوٹل بھی بنانے جارہے ہیں جس میں ایک ٹنل ہوگی جو کھلاڑیوں کو ہوٹل سے سٹیڈیم بحفاظت پہنچنے میں مددگارثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ٹنل کے متبادل راستے سے کھلاڑیوں کی آمدورفت کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بھی کم ہوں گے۔


چئیر مین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا اسلام آباد میں بھی ایک جدید سٹیڈیم بنائیں گے،پاکستان بھر میں 20 اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ ہے۔


قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔ شائقین کو بہتر ویو کے لیے نئی اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔ 
 



مصنف کے بارے میں