دریائے چترال میں گلیشئیر پگھلنے کے سبب اونچے درجے کا سیلاب

01:12 PM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

گلگت: دریائے چترال میں گلیشئیر پگھلنے کے سبب اونچے درجے کا سیلاب آگیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام  جاری ہے۔

این ایچ اے  کا کہنا ہے کہ اپر چترال مین گلگت روڈ  کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر  بونی پل کی جگہ  عارضی پل کی تعمیر جاری ہے ، متاثرین میں خوراک اور خیمے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ 

گلگت جگلوٹ گورو نالے میں کل کی شدید  طغیانی کے بعد آج نالے میں  پانی کی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ کل کے سیلاب سے دریا کا بہاؤ کچھ دیر کیلئے رک جانے کے باعث رحیم آباد کا نشیبی علاقہ زیر آب ہے۔ دریائے ہنزہ نگر میں شدید سیلابی صورتحال سے گلگت شہر کے مضافاتی علاقے فیض آباد میں بھی دریا کے کٹاؤ میں تیزی آ گئی۔

استور میں پرشینگ کے مقم پر گزشتہ روز  بجلی گرنےاور بارش کے باعث سیلابی صورتحال سے 20 مکانات مکمل تابہ ہو گئے، کئی مکانات، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔  استور واٹر چینل و سپلائی بھی شدید متاثر ہوئی جس کے باعث بجلی کی سپلائی گزشتہ روز سے معطل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ متاثرین میں خیمے، کمبل، اور دیگر اشیاء تقسیم کر دی گئیں ہیں۔ 

مزیدخبریں