بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدلا، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہے گی، مریم نواز

بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدلا، دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہے گی، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل میں بدلاتھا۔دنیا کب تک آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہے گی۔ کشمیری عوا م کب تک جبر و بربریت کا شکار ہوتی رہے گی؟ 

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر شہید، ہر مظلوم اور محصور، مقبوضہ کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیٹوں کو میرا سلام۔ہر پاکستانی کا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،  ہم کشمیری بہن، بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی ۔پاکستان دنیا کے ایوانوں میں کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہے گا۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام اور ترقی خوشحالی ممکن ہے۔

مصنف کے بارے میں