ملک بھر میں جاری حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔بارشوں سے بلوچستان اور کے پی میں مجموعی اموا ت کی تعداد 15 ہو گئی اور معتدد افراد زخمی ہوئے گئے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث متعدد کچے مکانات گرنے کی بھی اطلاع ملیں ۔ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال کے باعث ٹانک جنوبی وزیرستان روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو خبردار کیا تھا کہ بلوچستان کے کچھ حصوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے حکام نے اتوار کو بتایاتھا کہ رحیم آباد نالے میں سیلاب نے کاشت کی زمین کو نقصان پہنچایا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور پانی کی سپلائی کے راستے بہہ گئے ہیں، سیلابی پانی کے کے ایچ پر رحیم ناد پل کے اوپر سے گزرا، لیکن یہ اب بھی محفوظ ہے۔