رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی آج پیشی سے استثنیٰ کی درخواست

11:33 AM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں اپنے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں  پیش نہیں ہونگے۔

احتساب عدالت  لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف اور اُن کے بیٹے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس کی سماعت آج ہو گی۔حمزہ شہباز  نے  ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی،شہباز شریف کی جگہ ان کے نمائندے انوار حسین پیش  ہو کر حاضری مکمل کروائیں گے۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

مزیدخبریں