لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کے قتل کاڈراپ سین ہو گیا، بیٹا باپ کے قتل میں ملوث نکلا،پولیس نےملزم کوگرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کرایا۔آرگنائزر کرائم یونٹ کی انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم قیوم شاہد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ قیوم نے شوٹر کی مدد سے والد کو قتل کروایا۔
ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ ان کے دوسرے بیٹے تیمور کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق کی نماز جنازہ بھی ان کے اسی بیٹے قیوم شاہد نے پڑھائی تھی۔