اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد کے سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں ڈی چو ک میں خصو صی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پانچ اگست 2019 کے آمرانہ اقدام کیخلاف نعرے بازی کی۔
واک میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ ومختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین ،ماہرین تعلیم، طلباء اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاءکی جانب سے ڈی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔
شرکا سے خطاب کرتےہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کے جبری فیصلے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا لیکن ہم انکے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔