محسن نقوی اور وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی ملاقات، جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار

10:45 AM, 5 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےوزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی  دلچسپی کے امور اور  امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی اور انوارالحق  نےیوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت کے  5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت  نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل  370 اور 35 (A) کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کا بدترین استحصال کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور دفعہ 144 نافذ ہے، 5 سالوں میں کئی ہزار بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔ آج پوری قوم پرعزم انداز میں یوم استحصال کشمیر منا رہی ہے،  جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام  جموں و کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہے۔


 چودھری انوارالحق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 5 اگست کو دنیا کے سامنے  ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا، مقبوضہ کشمیر میں عالمی تنظیموں سمیت بین الاقوامی میڈیا کا بھی داخلہ ممنوع کردیا گیاہے۔ وقت آ چکا ہے کہ بین الاقومی برادری، اقوام متحدہ اور  انسانی حقوق کی تنظیموں بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں اور مظالم کا تدارک کریں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی آزاد کشمیر میں امن عامہ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی اور کہا کہ آزاد کشمیر میں امن وامان کے قیام کے لئے پہلے بھی بھرپور معاونت کی ۔ آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے، آزاد کشمیر کی سکیورٹی سے متعلق ضروریات کو  پورا کیا جائے گا۔ 

وزیر اعظم آزاد کشمیرنے قیام امن کیلئے تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ   ادا کیا۔

مزیدخبریں